ایران نے مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کا مطالبہ کر دیا
ایک بیان میں ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ صرف تقاریر اور بیانات سے کچھ نہیں بدلے گا، عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ مسلمان ممالک ایک مشترکہ آپریشن روم قائم کریں — یہ اقدام صیہونی حکومت کے حامیوں کو پریشان کرنے کے لیے کافی ہوگا۔
علی لاریجانی نے مزید کہا کہ اگر مسلمان ممالک نے فلسطینی مظلومین کے لیے کچھ نہ کیا تو کم از کم اپنی خود حفاظت کے لیے کوئی فیصلہ ضرور کریں۔






تبصرے بند ہیں