ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق 27 سالہ اغیل کشاورز نامی شخص کو اپریل اور مئی کے درمیان شمال مغربی شہر ارومیہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ اغیل کشاورز اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ایجنٹ تھا۔
رپورٹ کے مطابق اغیل کشاورز کو صہیونی ریاست کے لیے جاسوسی، رابطہ رکھنے اور فوجی و سکیورٹی تنصیبات کی تصاویر لینے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
جس کے بعد سپریم کورٹ نے بھی جاسوسی کے الزامات کے تحت اس کی سزا برقرار رکھا اور پھر اغیل کو ہفتے کی صبح سزائے موت دے دی گئی۔






تبصرے بند ہیں