ایران نے آبنائے ہرمز میں 2 بحری جہازوں پر قبضہ کرنےکی ویڈیو جاری کردی

ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضہ کرنےکی ویڈیو جاری کردی۔

ایرانی بحریہ نے جہازوں پر قبضے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے حفاظتی انتظامات کو خطرے میں ڈالنے پر جہازوں کو قبضے میں لیا گیا اور جہازوں کو ایرانی ساحل پر منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ جنگ کی جانب سے امریکی کانگریس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ہٹانے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایسی کوئی کارروائی ممکنہ طور پر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے تک شروع نہیں کی جائے گی جس کا مطلب ہے کہ اس تنازع کے معاشی اثرات رواں سال کے آخر یا اس کے بعد تک جاری رہ سکتے ہیں۔

READ  ویسٹ یارکشائر پولیس کا منی لانڈرنگ کیخلاف آپریشن، 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیرقانونی اثاثے ضبط

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں