اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والا غیر ملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا: ایران

Iran seizes foreign oil tanker carrying smuggled fuel

ایران نے مبینہ طور پر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والا غیر ملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خلیج سے قبضے میں لیے گئے غیر ملکی آئل ٹینکر میں 40 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے بعد عملے کے 16 ارکان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ حکام نے عملے کے ارکان اور آئل ٹینکر کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

ایرانی حکام نے گزشتہ ہفتے خلیج عمان میں بھی ایک غیر ملکی ٹینکر ضبط کرنے کی اطلاع دی تھی جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ 6 ملین لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل لے جا رہا تھا۔

اس بحری جہاز کی بھی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

READ  تہران میں طالبان حکومت مخالف سابق افغان سکیورٹی کمانڈر قتل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں