ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا

Iran seizes foreign ship carrying smuggled fuel

ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی ملک اسواتینی (سوازی لینڈ) کے جھنڈے والا جہاز ساڑھے تین لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جارہا تھا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جہاز میں عملے کے 13 ارکان سوار ہیں، جن کا تعلق پڑوسی ملک اور بھارت سے ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ پاسداران انقلاب نے خلیج میں مارشل آئی لینڈز کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو بھی ضبط کیا تھا۔

بعد میں جہاز کو چلانے والی کمپنی نے بتایا تھا کہ ایران نے ٹینکر کو رہا کر دیا ہے اور اس کے 21 عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔

READ  سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں