ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی جہاز کو آبنائے ہرمز سے واپس بھیجنے کی وارننگ کی ویڈیو جاری کردی

ایران کی پاسداران انقلاب گارڈز نے امریکی بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے واپس مڑنے کی وارننگ کی وڈیو جاری کر دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایسٹرن ٹائم کے مطابق رات 10 بجے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب پہنچنے والے فوجی جہازوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، ان فوجی جہازوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے آبنائے ہرمز مکمل کنٹرول اور پاسداران بحریہ کی اسمارٹ مینجمنٹ میں ہے۔

ایران نے پاسداران کی بحریہ کی جانب سے امریکی جہاز کو آبنائے ہرمز سے واپس مڑنے کی وارننگ کی وڈیو جاری کردی ہے۔

READ  پینٹاگون نے اسرائیل کیجانب سے جاسوسی کے خطرے کو انتہائی بلند ترین سطح پرکر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں