عراق نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے پر اوپیک سے نکلنے کی دھمکی دے دی

Iraq threatens to leave OPEC if proposal to increase oil production rejected

عراق نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے پر تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک سے نکلنے کی دھمکی دے دی۔

عراق نے جنگ کے باعث نقصانات کی تلافی کے لیے اپنی تیل کی برآمدات کو بڑھانے کی تجویز پیش کر رکھی ہے۔

تاہم تیل کی پیداوار بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے پر عراق نے اوپیک سے نکلنے کی دھمکی دی ہے۔

عراقی خبر ایجنسی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار بڑھانے یا اوپیک سے نکلنے کا کوئی بھی فیصلہ عراقی وزیرعظم کے آئندہ ماہ دورہ واشنگٹن کے بعد کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں تیل پیدا کرنےوالے دوسرے بڑے ملک عراق کا اوپیک سے نکلنا متحدہ عرب امارات کے اچانک انخلاء سے بڑا دھچکا ہوگا ۔

یاد رہے کہ اپریل میں متحدہ عرب امارات نے تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

READ  اپنی سرزمین یا فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: آذربائیجان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں