اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا

Islamabad High Court stops CDA from cutting trees

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے شہری محمد نوید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روکتے ہوئے سی ڈی اے، پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو نوٹس جاری کردیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے تمام فریقین سے 2 فروری تک درخواست پر شق وار جواب اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

READ  اوپن اے آئی کے دفتر میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائس نصب کرنے کے الزام میں انجینئر گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں