اسلام آباد احتجاج: پنجاب حکومت کی وفاق کو 19 ہزار نفری دینے سے معذرت، ذرائع

Islamabad Protest

اسلام آباد احتجاج کے معاملے پر پنجاب حکومت نے وفاق کو 19 ہزار نفری دینے سے معذرت کرلی، تاہم ساڑھے 12 ہزار نفری دینے کی حامی بھرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیکیورٹی ضروریات کے باعث مطلوبہ نفری دینے سے معذرت کی گئی ہے، وفاق نے پنجاب سے 20 ہزار نفری طلب کی تھی، صوبائی حکومت نے ابتدائی طور پر 19 ہزار نفری دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

راولپنڈی، اٹک، مری میں سیکیورٹی ضروریات کے باعث مزید نفری دینے سے معذرت کی گئی۔

پنجاب سے ساڑھے 12 ہزار کی نفری بھی تاحال نہ پہنچ سکی، سندھ سے 2 ہزار کے قریب پولیس اہلکار اور افسران اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

READ  190 ملین پاؤنڈ کیس، بانی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت 5 اکتوبر کیلئے مقرر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں