اسرائیل کا یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ، اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنایا

Israel launches airstrikes on Houthis in Yemen

اسرائیل کی جانب سے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ پر فضائی حملہ کیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حملے میں الحدیدہ ، الصلیف اور راس عیسیٰ پورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ یمن میں راس قطب پاور پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو اسرائیلی فوج نے یمن کی بندرگاہوں اور آس پاس موجود لوگوں کو فوری انخلا کی وارننگ جاری کی تھی۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ تمام علاقے حوثی باغیوں کے کنٹرول میں ہیں۔

READ  مجتبیٰ خامنہ ای نے باقر ذوالقدر کو سیاسی مشیر مقرر کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں