امریکا، اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی: سوئٹزرلینڈ

Israel violated international law by airstrike on Iran

اسپین اور جرمنی کے بعد سوئٹزرلینڈ نے بھی ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئس کابینہ کا حوالہ دیتے ہوئے سوئس وزیر دفاع فِسٹر نے ویکلی جریدہ ’زونٹاگز سائٹنگ‘ کو بتایاکہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کرکے بین الاقوامی قانون کو توڑا ہے، تمام فریق سویلین آبادی کے تحفظ کیلئے لڑائی بند کردیں۔
سوئس وزیر دفاع فِسٹر کے مطابق فیڈرل کونسل کی رائے ہے کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، ہمارے نزدیک یہ تشدد کی ممانعت کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ ان تمام ممالک کا ذکر کر رہے ہیں جو تشدد کی ممانعت کی پاسداری نہیں کر رہے، بشمول امریکا اور اسرائیل۔

READ  مشرقِ وسطیٰ میں جنگ سے تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے: قطری وزیرِ توانائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں