اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹوں نے بھی غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کر دی

Israeli Air Force pilots also support the ceasefire in Gaza

اسرائیلی اساتذہ، دانشوروں اور سابق فوجیوں کے بعد اب فضائیہ کے پائلٹوں نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، تل ابیب میں فضائیہ کے پائلٹوں اور ریزرو اہلکاروں نے فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں انہوں نے غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر روکنے اور حملوں کے منصوبوں کی مخالفت کی۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں آج صبح سے اب تک مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ بھوک کے باعث دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

غذائی قلت کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 227 ہو گئی ہے، جن میں 103 بچے شامل ہیں۔

ادھر برطانیہ، فرانس سمیت 27 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل تصور حد تک پہنچ چکا ہے، اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی امدادی اداروں کو محفوظ اور بلارکاوٹ رسائی فراہم کرے تاکہ متاثرین تک فوری امداد پہنچائی جا سکے۔

READ  تربت: آپریشن ردالفتنہ، 2 دہشتگرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں