ارشد ندیم کی اولمپکس میں تاریخی کامیابی کو ایک سال ہو گیا

It's been a year since Arshad Nadeem's historic victory at the Olympics

جیولین تھرو کے چیمپئن ارشد ندیم کی اولمپکس میں تاریخی کامیابی کو آج ایک سال مکمل ہو گیا۔

8 اگست 2024 کو پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیت کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔ یہ پاکستان کا 40 برس بعد پہلا اولمپک گولڈ تھا اور ملک کی تاریخ میں پہلا انفرادی گولڈ میڈل بھی۔

اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں میڈل جیتنا ان کا پختہ عزم تھا اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ان کے مطابق وطن واپسی پر عوام اور حکومت کی جانب سے ملنے والی محبت اور انعامات پر وہ سب کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت وہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کر رہے ہیں، اور اولمپکس 2028 کے لیے بھی بھرپور محنت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے قوم نے اولمپکس کے لیے دعا کی، ویسے ہی اب بھی دعا کرے تاکہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کرتے رہیں۔

READ  پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں