جاپان کی پاکستان میں ریکو ڈک منصوبے میں دلچسپی

Japan interested in Reko Diq project in Pakistan

جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون نے پاکستان کے ریکو ڈک منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے وفد نے و فاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جے بی آئی سی میں کان کنی اور میٹل فنانس کے ڈائریکٹر جنرل ٹارو کیٹو نے کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا ریکوڈک منصوبے میں جاپان بینک کی دلچسپی خوش آئند ہے، پاکستانی معیشت میں سرمایہ کاری میں جاپانی دلچسپی اور اعتماد کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کو وفاقی و صوبائی سطح پر مکمل حمایت حاصل ہے، ریکوڈک منصوبہ پاکستان میں ذمہ دارانہ اور پائیدار کان کنی کے معیار کو قائم کرے گا۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ مائننگ فریم ورک کی ہم آہنگی کےلیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جے بی آئی سی ٹارو کیٹو نے کہا کہ جاپان بینک کان کنی سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر کام کرے گا۔

READ  ایران سے سستا تیل وگیس خریدنے پر غور کر رہے ہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں