وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بیوروکریسی کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دفعہ 144 اور کرفیو نافذ کرنے کا اختیار واپس لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اب ضلعی انتظامیہ دفعہ 144 یا کرفیو کا نفاذ صوبائی محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر نہیں کر سکے گی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ "ایکشن ان ایڈ آف سول پاور” قانون بھی صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔






تبصرے بند ہیں