وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ 77 ہزار 888 ارب روپے تک جا پہنچا

The total debt of the federal government has reached Rs 77,888 billion

وفاقی حکومت کے قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں

اسٹیٹ بینک نے جون 2025 تک ملک کے قرضوں اور واجبات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق مالی سال 2025 میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، وفاقی حکومت کا قرض جون 2025 تک 77 ہزار 888 ارب روپے تک پہنچ گیا، جبکہ جون 2024 میں یہ رقم 68 ہزار 914 ارب روپے تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، وفاقی حکومت کا مقامی قرض 15.5 فیصد بڑھ کر 54 ہزار 471 ارب روپے ہو گیا ہے، جب کہ بیرونی قرض میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 23 ہزار 417 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

READ  کے پی حکومت کا تختہ الٹنے کی خبریں، وزیراعظم کی گورنر فیصل کریم اور ایمل ولی سے ملاقاتیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں