لیجنڈز لیگ: سیمی فائنل میں بھارت سے انکار کے باوجود دوبارہ پاکستان سے ٹکراؤ متوقع ہے

League of Legends: Despite India's rejection in the semi-finals, a clash with Pakistan is expected again

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے پہلے مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز ٹیم اب ایونٹ کے سیمی فائنل میں دوبارہ گرین شرٹس سے ٹکرائے گی۔

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے ایک اہم میچ میں بھارتی چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 145 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے بھارت کو 14.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا تاکہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنا سکے۔ بھارت نے اسٹورٹ بنی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت یہ ہدف 13.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے تھے، اور بھارت کی جیت کے ساتھ سیمی فائنل کی مکمل لائن اپ بن گئی ہے۔

اب ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پوائنٹس ٹیبل کی پہلی ٹیم پاکستان اور چوتھے نمبر پر موجود بھارت 31 جولائی کو آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ دوسرا سیمی فائنل اسی دن جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے پہلے مرحلے میں پاک بھارت میچ منسوخ کر دیا گیا تھا کیونکہ بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربجھن سنگھ نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کی مخالفت کی تھی، جس کے بعد منتظمین نے میچ کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

READ  فیفا ورلڈکپ: رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب آنسوؤں میں بکھر گیا

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا بھارتی کھلاڑی سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلیں گے یا ایک بار پھر میچ کھیلنے سے انکار کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں