امریکی ووٹرز کی اکثریت نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کو نسل کُشی قرار دیدیا

Majority of American voters call Israel's massacre of Palestinians genocide

امریکا میں ووٹرز کی اکثریت نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کو نسل کُشی قرار دے دیا۔

امریکی یونیورسٹی کے سروے میں امریکا کے نصف ووٹرز نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کُشی کر رہا ہے۔

سروے میں10 میں سے 6 امریکی ووٹرز نے اسرائیل کو مزید امریکی اسلحہ بھیجنے کی بھی مخالفت کی۔

سروے کے مطابق امریکی ووٹرز کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ دینےکی مخالفت میں گزشتہ 2 سالوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں امریکیوں کی اکثریت نے فلسطینی ریاست کے حق میں بھی رائے دی تھی۔

اپسوس کے سروے میں 58 فیصد امریکیوں کا ماننا تھا کہ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔سروے میں 33 فیصد نے اس سے اتفاق نہیں کیا جبکہ 9 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔

READ  بھارتی چیف آف ڈیفنس کی آپریشن سندور میں ہزیمت کو چھپانے کی کوشش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں