بالی وڈ میں اپنی جگہ خود بناؤ، سیف علی خان کا بیٹے ابراہیم کو پیغام

Make your own place in Bollywood

بالی وڈ سپر اسٹار سیف علی خان نے اپنے بیٹے ابراہیم علی خان کو فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ خود بنانے کا پیغام دیا ہے۔

سیف علی خان نے حال ہی میں اپنی بہن سوہا علی خان کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اقربا پروری (nepotism) کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

اداکار نے اقربا پروری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت لوگوں اور انجان، بدقسمت لوگوں کے درمیان بہت فرق ہوتا ہے، ان کی توجہ حاصل کرنے کے مواقع بہت کم ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام ایسے لوگوں سے بہت متاثر ہوتی ہے جو بغیر کسی مضبوط یا مشہور بیک گراؤنڈ سے آتے ہیں اور مقبول ہو جاتے ہیں۔

سیف علی خان نے کہا کہ اداکاروں کو ان کے والدین کی وجہ سے مواقع ملنا ناانصافی ہے، اگر آپ کو کام ملا اور اسے بہت اچھے سے انجام دیا گیا تو عوام اسے پسند کرے گی لیکن بار بار موقع ملنے کے بعد بھی آپ اچھا کام نہ کرسکیں تو یہ غلط ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں اپنے بچوں کو بھرپور سپورٹ کروں گا لیکن ایک حد تک، ابراہیم کو کہتا ہوں کہ میں ہر وقت تمہارے ساتھ کھڑا نہیں رہ سکتا کیونکہ تمہیں پہلے ہی بہت کچھ مل چکا ہے، اب تمہیں اپنی جگہ خود بنانی ہوگی۔‘

واضح رہے اداکار ابراہیم علی خان نے پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم ‘نادانیاں’ سے ڈیبیو کیا تھا تاہم فلم اور ان کی اداکاری کو زیادہ پذیرائی نہیں ملی جبکہ دوسری فلم سرزمین بھی باکس آفس پر ناکام رہی۔

READ  تامل اداکارہ لکشمی مینن عام شہری کے اغواء اور تشدد کیس میں نامزد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں