مالدیپ میں 2006 کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر سگریٹ پینے پر پابندی عائد

Maldives bans smoking for people born after 2006

مالدیپ نے رواں ماہ سے ایک نیا قانون نافذ کیا ہے جس کے تحت 1 جنوری 2007 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد کو ملک میں تمباکو استعمال کرنے، خریدنے یا فروخت کرنے سے قانونی طور پر روک دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالا قانون کے تحت 1 جنوری 2007 یا اس کے بعد والے افراد کو کبھی بھی قانونی طور پر تمباکو مصنوعات مہیا نہیں کی جائیں گی۔ یہ پابندی نہ صرف ملک کے شہریوں بلکہ زائرین/سیاحوں پر بھی لاگو ہے۔

مزید برآں فروخت کرنے والوں (ریٹیلرز) پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خریدار کی عمر/پیدائش کی تاریخ کی تصدیق کریں ورنہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ملک نے ای-سگریٹ اور ویپنگ ڈیوائسز پر بھی سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

READ  دنیا کا پہلا ملک جہاں ایک پوری نسل کیلئے تمباکو نوشی کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں