ٹیرف کی مدد سےکئی جنگیں ختم کیں، ٹیرف کے باوجود تمام ممالک امریکا سے ڈیلز برقرار رکھنا چاہتے ہیں: ٹرمپ

Many wars have been ended with the help of tariffs

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹیرف کی مدد سےکئی جنگیں ختم کیں، ٹیرف کے باوجود تمام ممالک امریکا سے ڈیلز برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

دوسرے دور صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب کے دوران امریکی صدر نے ٹیرف کے خلاف سپریم کورٹ کے حکمنامے پر شدید تنقید کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج امریکی تاریخ میں امریکی سرحدیں محفوظ ترین ہیں، 9 ماہ میں ایک بھی غیرقانونی شخص امریکا میں داخل نہیں ہوسکا۔ ہم غیرقانونی امیگرینٹس کونکال رہےہیں، نہیں چاہتے کہ غیرقانونی امیگرینٹس امریکا میں ہوں۔

صدر ٹرمپ خطاب کے دوران بولے افغانستان کے دہشتگرد نے وائٹ ہاوس کے باہر خاتون اہلکار کو گولی ماری، افغانستان کے دہشتگرد کو امریکا میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔

معیشت اور مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کے دوسرے دور صدارت میں افراط زر میں غیرمعمولی کمی لائی گئی، انڈوں کی قیمتیں 60 فیصد کم ہوئی ہیں، 12 ماہ میں 18 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے ممکن بنائے۔

صدر ٹرمپ نے کہا امریکا آج پہلے سے کہیں زیادہ امیر اور بہتر ہے، صرف ایک سال میں نمایاں تبدیلی لائے ہیں، امریکا اتنا کامیاب ہورہاہے کہ ہم مزید کامیابیاں نہیں سمیٹ سکتے۔

ٹرمپ نے کہا بائیڈن دور میں ہم تباہی کے دہانےپرپہنچ گئے تھے، پہلے ہم مردہ ملک تھے اور اب سب سے زیادہ پسندیدہ ملک ہیں۔

ٹرمپ نے بتایا کہ پچھلےسال انہوں نے کانگریس سے کہا کہ ٹیکس کٹوتی کریں اور ری پبلکنکز نے اس چیز کو ممکن بنایا، ٹیکس کٹوتی پر ہر ڈیموکریٹ نے مخالفت میں ووٹ دیا کیونکہ وہ ٹیکس میں اضافہ چاہتے تھے۔

READ  مذاکرات کی ناکامی پر سخت قدم اٹھانا ہوگا: ٹرمپ کا ایران کیخلاف دوسرا بحری بیڑہ تعینات کرنےکا عندیہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں