ملائیشیا : نماز جمعہ نہ پڑھنے والے مردوں کو قید اور بھاری جرمانے کی سزا کا اعلان

Men who miss Friday prayers face prison sentences and heavy fines

ملائیشیا کی ریاست ترنکگا نور نے بغیر شرعی عذر کے نماز جمعہ نہ پڑھنے والے مردوں کیلئے 2 سال قید اور 3ہزار رنگٹ ( 2 لاکھ پاکستانی روپے) کے جرمانے کی سزا کا اعلان کر دیا۔

العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق ملائیشین اسلامی پارٹی (پی ایس اے) کے زیر انتظام ریاست ترنکگا میں رواں ہفتے اعلان کیا گیا کہ ایک مرتبہ بھی جمعے کی نماز چھوڑ دینا قابل سزا جرم تصور کیا جائے گا۔

اعلان کے مطابق ایسے شخص کو شریعت کے تحت سزا کے طور پر 2 سال قید اور 3 ہزار رنگٹ کا بھاری جرمانہ یا دونوں میں سے کوئی بھی ایک سزا سنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اس ریاست میں 3 مرتبہ نماز جمعہ چھوڑ دینے والے افراد کو سزا دی جاتی تھی۔
ریاستی حکام کے مطابق نماز چھوڑنے والے مردوں کے خلاف عوامی رپورٹس یا گشتوں کے ذریعے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس حوالے سے ترنکگانو ریاستی ایگزیکٹو کونسل کے رکن محمد خلیل عبدالہادی کاکہنا ہے کہ ’سزا سے قبل یاددہانی اہم ہے کیونکہ جمعے کی نماز نہ صرف ایک مذہبی علامت ہے بلکہ مسلمانوں کے درمیان فرمانبرداری کا اظہار بھی ہے‘۔

محمد خلیل عبد الہادی کا مزید کہنا تھا کہ ’جمعے کی نماز نہ پڑھنے والوں کو سزا صرف اس صورت دی جائے گی جب لوگوں کو جمعے کی نماز پڑھنے کی یاد دہانی دی جائے لیکن اس کے باوجود وہ نماز ادا نہ کریں‘۔

READ  مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ پر 2 پاکستانی شہریوں کو پھانسی دے دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں