ضرورت پڑی تو فوجی کارروائی مکمل کی جائیگی: ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کیخلاف مزید سخت فوجی کارروائی کی وارننگ

Military action will be taken if necessary

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی طیاروں نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، ساحلی ریڈار تنصیبات اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی طیاروں نے ایرانی میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہوں اور ساحلی ریڈار سائٹس پر حملے کیے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک وقت ایسا بھی آسکتا ہے جب ہمارے لیے مزید تحمل کا مظاہرہ کرنا ممکن نہ رہے اور ہمیں وہ فوجی کارروائی مکمل کرنی پڑے جس کا ہم نے کامیابی سے آغاز کیا تھا اور اگر ایسا ہوا تو ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا۔
اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) نے بھی اعلان کیا تھا کہ امریکی افواج نے ایرانی جارحیت اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے جواب میں ایران کے فوجی نگرانی کے نظام، مواصلاتی ڈھانچے، فضائی دفاعی تنصیبات، ڈرون ذخیرہ گاہوں اور بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت کو نشانہ بنایا ہے۔

READ  معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر حماس کو ختم کردیں گے: ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں