مودی حکومت نے بھارت میں گھریلو مصنوعات پر جی ایس ٹی کم کر دی
امریکی محصولات کے باعث بڑھتے معاشی دباؤ کے پیش نظر، مودی حکومت نے بھارت میں گھریلو مصنوعات پر جی ایس ٹی کم کر دی۔
بھارتی حکام کے مطابق یہ کمی صارفین کے فائدے کے لیے کی گئی ہے، جس میں صابن سے لے کر چھوٹی گاڑیوں تک متعدد اشیاء شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملکی معیشت کو سہارا دینا اور گھریلو مانگ میں اضافہ کرنا ہے۔ نیا جی ایس ٹی 22 ستمبر سے ملک بھر میں نافذ ہوگا۔






تبصرے بند ہیں