پشاور: بحرین سے لایا گیا اشتہاری ملزم ممتاز پولیس مقابلے میں ہلاک، 2 حملہ آور بھی مارے گئے

Mumtaz, a proclaimed offender brought back from Bahrain

پشاور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری ملزم ممتاز ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 مبینہ حملہ آور بھی مارے گئے، واقعے میں 2 ایس ایچ اوز زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزم ممتاز کو انٹرپول کے ذریعے بحرین سے پاکستان لایا گیا تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے پشاور پولیس نے بحرین پولیس سے رابطہ کیا جس پر پشاور پولیس کی درخواست پر بحرین پولیس نے جون میں ملزم کو حراست میں لیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم ممتاز کو گزشتہ رات بحرین سے پشاور منتقل کیا گیا، منتقلی کے دوران ناردرن بائی پاس پر نامعلوم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ملزم ممتاز ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور بھی مارے گئے، واقعے میں 2 ایس ایچ اوز بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ مبینہ طور پر ملزم ممتاز کے مخالفین نے کی تھی، ملزم ممتاز کے خلاف بھتہ خوری، قتل، قبضہ مافیا اور دہشت گردی کی 40 ایف آئی آرز درج تھیں۔

READ  بھارت: جانوروں کے حملے، 8 ماہ میں 50 افراد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں