نیب نے پہلے ہی بیڑا غرق کردیا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی

NAB has already sunk the boat, says Justice Mohsin Akhtar Kayani

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے حکام سے شاہ اللّٰہ دتہ اور سی 13 کے متاثرین کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ نیب نے پہلے ہی بیڑا غرق کردیا ہے، نیب کا کوئی پرسان حال نہیں۔

دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کو ایک ماہ میں مکمل رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کے مجسٹریٹ سردار آصف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نیب کے کہنے پر اگر کارروائیاں کریں گے تو پھر قانون کہاں ہے؟ نیب نے پہلے ہی بیڑا غرق کردیا ہے، نیب کا کوئی پرسان حال نہیں، نیب کے کہنے پر مت چلیں، کسی سے مت ڈریں، لوگوں کی مدد کریں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ کوئی جج ہو، پولیس افسر یا سی ڈی اے ملازم، جسے ڈر لگے وہ اپنا تبادلہ کروا لے، فائدہ لیتے ہوئے آپ کو ڈر نہیں لگتا لیکن اپنا کام کرتے ڈر لگتا ہے۔

انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ غلطیوں کی سزا نہیں ہوتی، بے ایمانی کی سزا ہوتی ہے، سول رائٹس کے ساتھ نیب اور ایف آئی اے کا دائرہ اختیار بھی دیکھنا ہوگا۔

READ  دیامر سیلاب: ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں