نادرا کا عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرانے کا اعلان

NADRA announces to introduce another facility for the public

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ نادرا سروس سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ کا آپشن جلد متعارف کروایا جائے گا۔

فیز ون کے تحت ملک بھر میں 43 نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

اس کے علاوہ آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کے لیے فیس ادا کر سکتے ہیں۔

READ  امریکا اور اسرائیل کی مکمل شکست تک پیچھے نہیں ہٹیں گے: ایرانی مسلح افواج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں