واشنگٹن میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والے افغان شہری کا الزامات ماننے سے انکار

National Guardsmen in Washington denies charges

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرکے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے والے افغان شہری نے الزامات ماننے سے انکار کردیا۔

29 سال کے افغان شہری رحمان اللّٰہ لکنوال نے اسپتال کے بیڈ سے ویڈیو کے ذریعے تمام الزامات کو مسترد کیا۔ اس دوران ملزم نے تکلیف کے باعث اپنی آنکھیں بند کر رکھی تھیں۔

واشنگٹن ڈی سی کے مجسٹریٹ جج رینی ریمنڈ نے رحمان اللّٰہ لکنوال کو حراست میں رکھنے کاحکم دیا اور کہا یہ بالکل واضح ہے کہ مسلح ملزم 3000 میل کا سفر طے کرکے ایک خاص مقصد کے لیے آیا۔

استغاثہ نے الزام لگایا کہ ملزم نے فائرنگ کرتے وقت اللّٰہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا تھا۔

READ  بلوچستان واقعہ، فائرنگ کرنے والے شخص سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں