نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے اپنی پہلی ہی تقریر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو للکار دیا۔
میئر کے الیکشن میں فتح کے بعد حامیوں سے خطاب کے دوران ظہران ممدانی نے کہا کہ’ کرپشن کے اُس کلچر کا خاتمہ کریں گے جس نے ٹرمپ جیسے ارب پتیوں کیلئے ٹیکس کے نظام کا استحصال کرنا ممکن بنایا‘۔
انہوں نے کہا کہ نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، یہ ایک ایسا شہر جسے تارکین وطن نے تعمیر کیا اور طاقت ور بنایا۔
ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ آج کی جیت سے ثابت ہے کہ تارکین وطن ہی اس کی قیادت کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم اور سب سے کم عمر میئر ہوں گے، ان کا مقابلہ نیویارک کے سابق گورنر اور آزاد امیدوار ‘اینڈریو کومو’ اور ری پبلکن حریف ‘کرٹس سلوا’ سے تھا۔





تبصرے بند ہیں