نیپاہ وائرس کیٹیگری 5 کا خطرہ قرار، شرح اموات 40 سے 70 فیصد

Nipah virus declared a Category 5 threat

ایشیائی ممالک نے بھارت میں نیپاہ وائرس سامنے آنے کے بعد سرحدوں پر نگرانی سخت کردی۔

بھارت میں کیسز سامنے آنے کے بعد ایشیا کے متعدد ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

امریکی سینٹر فارڈیزیز کنٹرول کے مطابق نیپاہ وائرس سے اموات کی شرح 40 سے 70 فیصد تک ہے جب کہ تائیوان کے سینٹرز فارڈیزیز کنٹرول نے نیپاہ وائرس کو کیٹیگری 5 کا خطرہ قرار دیا ہے۔

ادھر عالمی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کو ترجیحی خطرناک وائرس قرار دے کر فوری تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب مغربی میڈیا کے مطابق برطانیہ، نیپال، تھائی لینڈ، تائیوان، میانمار اور سری لنکا نے بھارتی مسافروں کیلئے ہوائی اڈوں پراسکریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیپاہ وبا کی موجودگی میں ٹی 20ورلڈ کپ کا آغاز مختلف ممالک کےکھلاڑیوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

READ  کامیابی کے لیے یہ ’’چیٹ کوڈ‘‘ آپ کے دماغ کو بدل سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں