نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی نیلامی خریدار نہ ملنے کے باعث مکمل نہ ہو سکی
ذرائع کے مطابق 4 ستمبر کو طے شدہ نیلامی میں کسی نے بولی جمع نہیں کرائی۔ آفیشل اسائنی نے تمام لینڈ اوننگ اداروں کو زمین کی حیثیت واضح کرنے کے لیے خط لکھ دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاٹ کی فروخت کا اشتہار دوبارہ دیا جائے گا۔ 780 گز پر مشتمل اس پلاٹ کی ریزرو پرائس 81 کروڑ 12 لاکھ رکھی گئی تھی۔ قانون کے مطابق یہاں بیسمنٹ سمیت گراؤنڈ پلس 9 منزلہ عمارت تعمیر کی جا سکتی ہے۔





تبصرے بند ہیں