شمالی یارکشائر، انگلینڈ: ایک گھر سے 22 انچ لمبا چوہا برآمد

North Yorkshire, England: 22-inch-long rat found in a house

انگلینڈ کے شمالی یارکشائر کے علاقے نورمینبی (ریڈکار اینڈ کلیولینڈ) میں ایک گھر سے غیر معمولی طور پر بڑا چوہا برآمد ہوا، جس کی لمبائی ناک سے دم تک 22 انچ (تقریباً 56 سینٹی میٹر) ریکارڈ کی گئی۔

یہ دیوہیکل چوہا، جو عام چوہوں سے دُگنا اور ایک بالغ بلی سے بھی بڑا بتایا جا رہا ہے، نہ صرف مقامی افراد بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ چوہے کو ایک ماہر پیسٹ کنٹرول اہلکار نے گھر سے پکڑا۔

واقعے کی تصویر ایک مقامی کونسلر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس پر شہریوں نے شدید ردعمل دیا اور صفائی و پیسٹ کنٹرول کی سہولیات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔

READ  حوثی بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا، فوجی اتحاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں