امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آگئیں، سیکڑوں پروازیں منسوخ

Northeastern US states hit by blizzard

امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آگئیں، سڑکوں پر کئی انچ برف کی تہہ جم گئی۔

نیویارک سٹی کے سینٹرل پارک میں 4.3 انچ برف ریکارڈ کی گئی، جو جنوری 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

برفباری کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی جبکہ 2100 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔اس کے علاوہ برفباری کی وجہ سے نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

نیشنل ویدر سروس نے نیویارک اسٹیٹ اور کنیکٹی کٹ میں برفانی طوفان اور موسم سرما کے طوفان کی وارننگ جاری کی ہے ۔

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیویارک کےگورنر نے بھی ہنگامی حالت نافذ کر دی جبکہ نیوجرسی ،کنیکٹی کٹ اور نیویارک کے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سےنہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

READ  مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہرگاڑی سے یہودیوں کوکچلنے والےملزم کی شناخت کرلی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں