اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا

Om Puri's wife has revealed her husband's affair with the maid.

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار اوم پوری کے انتقال کے کئی برس بعد ان کی پہلی اہلیہ سیما کپور نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایسے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے ایک بار پھر مرحوم اداکار کی نجی زندگی کو خبروں کا موضوع بنا دیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سیما کپور نے دعویٰ کیا کہ شادی سے صرف ایک دن قبل اوم پوری نے انہیں علیحدگی میں لے جا کر بتایا تھا کہ ان کے گھر میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ ان کے تعلقات رہے ہیں۔ سیما کے مطابق اس انکشاف نے انہیں شدید صدمہ پہنچایا، تاہم شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں، اس لیے وہ آخری لمحے پر یہ رشتہ توڑنے کی ہمت نہ کر سکیں اور نکاح کر لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے بعد دونوں کے تعلقات بتدریج کشیدہ ہوتے گئے۔ ان کا الزام ہے کہ بعد ازاں اوم پوری کی قربت نندیتا پوری سے بڑھنے لگی، جس نے ان کی ازدواجی زندگی کو مزید متاثر کیا۔ سیما کے مطابق اسی دوران ان کی ازدواجی زندگی ختم ہو گئی، جبکہ وہ حاملہ بھی تھیں۔

سیما کپور نے انٹرویو میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ علیحدگی کے دوران ذہنی دباؤ اور جذباتی صدمے کے باعث وہ اپنے ہونے والے بچے سے محروم ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں انہیں اوم پوری کی جانب سے وہ جذباتی سہارا نہیں ملا جس کی انہیں ضرورت تھی، اور یہی بات آج بھی انہیں تکلیف پہنچاتی ہے۔

READ  آپ نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے: اداکار منیب بٹ کا بھارت کو انتباہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں