عمانی وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

Omani Foreign Minister meets Ishaq Dar

اسلام آباد میں عمان کے وزیرِ خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی وزارتِ خارجہ پہنچ گئے، جہاں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔

دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا 8 واں اجلاس بھی آج منعقد ہو گا۔
اسحاق ڈار اور عمان کے وزیرِ خارجہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

ملاقاتوں اور اجلاس میں پاکستان اور عمان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا جائے گا۔

READ  حماس نے دوحہ پر اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینیوں کی شناخت ظاہر کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں