دنیا میں امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا اور کر رہا ہے: وزیراعظم

Pakistan has played and continues to play a significant role for peace in the world: Prime Minister

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے امریکا ایران جنگ کے دوران خطے اور دنیا میں امن کے لیے پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا اور کر رہا ہے، امید ہے کہ جاری بات چیت دیرپا امن میں تبدیل ہو گی اور امن ہوگا۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کی قیادت ہماری دعوت پر اسلام آباد آئی، 1979 کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت ایک ساتھ بیٹھی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امن بات چیت میں بھر پور کردار ادا کیا، امن کے لیے پاکستان کا کردار مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
وزیر اعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ فیلڈ مارشل نے فریقین کو ایک میز پر بٹھایا اور ان کی کوششیں اب بھی جاری ہیں جبکہ اسحاق ڈار اس دوران دونوں ممالک کی قیادت سے مسلسل رابطے میں رہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطے اور دنیا میں امن کے لیے پاکستان نے اپنا بھرپور کردار کیا اور اب بھی کر رہا ہے، امید ہے کہ جاری بات چیت دیرپا امن میں تبدیل ہو گی، خطے میں امن ہوگا اور مزید جانیں ضائع نہیں ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ علماء کرام لوگوں میں مزید اتفاق اور اتحاد پیدا کریں، دہشت گرد مسلمان کہلوانے کے قابل نہیں ہیں۔

READ  کاٹھور کےقریب آئل ٹینکر، بس سمیت متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں 13 افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں