برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے جمع کرائی گئی 40 ہزار درخواستوں میں پاکستانی سرفہرست

Pakistanis top 40,000 asylum applications in UK

برطانیہ میں 11 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے پناہ کے لیے برطانوی ویزا سسٹم کی خامیوں کا فائدہ اٹھایا۔

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے اعداد و شمار میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2024 میں سیاسی پناہ ( اسائلم) لینے کے لیے جمع کرائی گئی 40 ہزار درخواستوں میں سے 11 ہزار سے زائد درخواستیں پاکستانیوں کی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تعداد 2022 کے بعد سے 5 گنا زیادہ ہے اور پاکستان 11 ہزار اسائلم درخواستوں کیساتھ 175 ممالک میں سرفہرست ہیں اور پناہ کے لیے درخواست دینے والے تمام افراد وزٹ، ورک اور اسٹوڈنٹ ویزوں کے ذریعے قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے۔

برطانیہ کے شیڈو ہوم سکرٹری کرس فلپ (Chris Philp) نے سرحدی ویزا سسٹم کے غلط استعمال کو حکومت کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئےکہا اسے روکنے کے لیے سخت اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔

READ  برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال کا بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنےکا باضابطہ اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں