پاکستان میں سرکاری ملازمین کی پنشن اسکیم پُرکشش مگر اسکی فنڈنگ کا کوئی طریقہ کار نہیں، اے ڈی بی

Pakistan's government employees' pension scheme attractive

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے پاکستان میں سرکاری ملازمین کی پنشن اسکیم پرکشش ہے تاہم اس کی فنڈنگ کا کوئی طریقہ کار نہیں رکھا گیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں انشورنس سیکٹر میں اصلاحات کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشورنس قدرتی حادثات میں مالی تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبے میں انشورنس کا کردار نہایت محدود ہے، پاکستان میں نجی منصوبوں میں انشورنس رسک فنانسنگ اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ حکومت پاکستان انشورنس سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے، غریبوں کیلئے سماجی انشورنس کیلئے اقدامات کیے جائیں، انشورنس سیکٹر کیلئے ریگولیٹری ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اکثریت کو انشورنس کی آگہی ہی نہیں ہے، انفرادی کی بجائے گروپ، انشورنس سیکٹر ڈیویلپمنٹ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں انشورنس پریمیئم بڑھانے کی ضرورت ہے، حکومت کو نجی شعبے میں لازمی انشورنس کور فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پینشن اسکیم پُرکشش مگر اسکی فنڈنگ کا کوئی طریقہ کار نہیں رکھا گیا، سرکاری پنشن کا سرکاری خزانے پر بوجھ بہت زیادہ ہے، ای او بی آئی پینشن کے دائرہ کار کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

READ  ایکنک نے 355 ارب روپے سے زائد کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں