پاکستان کی کامیابی نے بھارت کو تنہا کردیا، مودی کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی برباد

Pakistan's success isolated India

عالمی سفارت کاری میں پاکستان کی کامیابی نے بھارت کو تنہا کردیا اور نریندر مودی کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی برباد ہوگئی۔

بھارتی خبر رساں ادارے نے ہی مودی سرکار کو آئینہ دکھادیا اورکہا کہ بھارتی ساکھ اور خطے میں بھارتی اجارہ داری کا بیانیہ ختم ہوگیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا نریندر مودی نے بھارتی خارجہ پالیسی کا مذاق بنادیا، وہ صرف امریکا اور اسرائیل کے کہنے پر چلیں گے۔

کانگریس کے رہنما پون کھیڑا نے طنز کیا کہ بی جے پی ایک فرضی دھورندر پر بغلیں بجارہی ہے جب کہ پاکستان ایک اہم عالمی موڑ پر سفارتی میز پر اپنی جگہ بنارہا ہے۔

READ  سرجری کے دوران شرمناک حرکت; مریض بے ہوش، ڈاکٹر اور نرس جنسی تعلقات میں مصروف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں