میکسیکو میں تنخواہ نہ ملنے پر پائلٹ کا طیارہ اُڑانے سے انکار، خود کو کاک پٹ میں بند کرلیا

Pilot refuses to fly plane in Mexico after not getting paid

میکسیکو سٹی ائیر پورٹ پر ایک پائلٹ نے تنخواہ نہ ملنے پر طیارہ اڑانے سے انکار کر دیا اور خود کو کاک پٹ میں بند کر لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی ائیرپورٹ پر پائلٹ نے طیارہ اڑانے سے اُس وقت انکار کیا جب مسافر طیارے میں موجود تھے اور جہاز اڑان بھرنے کیلئے تیار تھا۔

پائلٹ نے مسافروں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ یہ جہاز تب تک نہیں اڑے گا جب تک ہمیں ہماری تنخواہ نہیں ملتی!۔

پائلٹ نے بتایا کہ وہ 5 ماہ سے تنخواہ اور سفری الاؤنس کا انتظار کر رہا ہے اور وہ 3 بچوں کا باپ ہے، لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔

ائیرپورٹ حکام نے بعد ازاں پائلٹ کو پکڑ لیا گیا جبکہ مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا ہے۔

READ  سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں