بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی، پاور سیکٹر کو 2 ہزار 872 ارب روپے کا نقصان

Poor performance of electricity distribution companies

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کار کردگی کے باعث پاور سیکٹر کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ذرائع کے مطابق 11سال 3 ماہ میں پاور سیکٹر کو 2 ہزار 872 ارب روپے کا نقصان پہنچا، سب سے زیادہ نقصان مالی سال 24-2023 میں 591 ارب روپے ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، شہباز شریف نے ترسیلی نظام میں بہتری کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم پرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اورنجی شعبےکی شمولیت سےکام کیاجائے۔

READ  ڈیم ناگزیر ہیں اور اس معاملے پر تمام صوبوں کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا,عظمیٰ بخاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں