طاقت کے نشے میں چور اسرائیل کے انتہا پسند صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ چنگیز خان سے کرڈالا۔
نیتن یاہو نے ہرزہ سرائی کی کہ یسوح مسیح کو منگول شہنشاہ چنگیز خان پر کوئی برتری حاصل نہیں تھی، کیونکہ اگر آپ بہت زیادہ مضبوط ہیں، بہت زیادہ بے رحم ہیں، بہت زیادہ طاقتور ہیں تو اچھائی پر برائی غالب آجائے گی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ میانہ روی پر جارحیت غالب آجائے گی، اس لیے اسرائیل کو مضبوط ہونا ہے، مسلح ہونا ہے اور وحشیوں سے زیادہ طاقتور ہونا چاہیے۔
دوسری جانب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا چنگیز خان سے موازنہ کرنے پر نیتن یاہو کو مختلف مذاہب کے ماننے والوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، بعض افراد کا کہنا ہےکہ انتہا پسند نیتن یاہو نے متنازع بیان دیکر اربوں مسیحیوں کی تذلیل کی۔






تبصرے بند ہیں