کراچی میں بارش کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
لیاری، کھارادر، صدر، اولڈ سٹی، گارڈن، کورنگی، لانڈھی، سرجانی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، کیماڑی، ماڑی پور، سائٹ ایریا، نارتھ ناظم آباد اور پاپوش سمیت کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق نشیبی علاقوں میں حفاظتی وجوہات کی بنا پر بجلی عارضی طور پر بند کی جا سکتی ہے، اور فیلڈ اسٹاف صورتحال پر الرٹ ہے۔ ترجمان نے شہریوں سے کہا کہ تیز ہواؤں اور بارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں۔
کے الیکٹرک کی قیادت اور عملہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، اور 2100 میں سے 1750 سے زائد فیڈرز کے ذریعے بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔






تبصرے بند ہیں