وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر ناجائز قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں خطرناک اضافہ ہے اور غزہ میں فوجی کارروائیوں کی توسیع پہلے سے جاری انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دے گی۔
وزیر اعظم کے مطابق اسرائیلی کابینہ کا یہ فیصلہ خطے میں امن کے تمام امکانات کو ختم کر دے گا، اور ہمیں اس المیے کی اصل وجوہات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
ادھر غزہ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکا کے سوا سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 رکن ممالک نے اجلاس کی حمایت کی، جبکہ امریکا نے اس کی مخالفت کی ہے۔






تبصرے بند ہیں