اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کو ملاقات کے لیے خود بُلائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ان مطالبات کی منظوری کے لیے آزادکشمیر اسمبلی سے آئینی ترمیم کی ضرورت ہوگی۔
ڈاکٹر طارق فضل نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کو ملاقات کے لیے خود بُلائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں شکست سے بھارت کا مسئلہ کشمیر سے متعلق بیانیہ زمین بوس ہوگیا، پوری دنیا نے مان لیا کہ مسئلہ کشمیر ریجنل یا دوطرفہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے اور انشاء اللہ یہ اب حل ہوگا۔






تبصرے بند ہیں