دبئی میں پراپرٹی لین دین میں 20 فیصد اضافہ

Property transactions in Dubai increase by 20%

دبئی میں گزشتہ ایک ماہ میں پراپرٹی لین دین میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں پراپرٹی لین دین میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے، اپریل میں دبئی کی پراپرٹی لین دین 68 ارب 56 کروڑ درہم تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق پراپرٹی مارکیٹ میں تیزی کی وجہ غیرملکی سرمایہ کاری اور مانگ میں اضافہ ہے۔

واضح رہے اس سے قبل دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی کرتے ہوئے جائیداد خریدنے پر 2 سال کے رہائشی ویزے کی پیشکش کی جاچکی ہے۔

READ  امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا معاملہ اسرائیل پر چھوڑ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں