قومی اہمیت کے دنوں پر پی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن چکا ہے ,خواجہ آصف

PTI's protests on days of national importance have become a norm, says Khawaja Asif

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا قومی اہمیت کے دنوں، بشمول 14 اگست، پر احتجاج کرنا ایک معمول بن چکا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں سے زیادہ پی ٹی آئی کو فوقیت دیتا ہے، اور پارٹی نے کبھی دہشت گردی کی کھل کر مذمت نہیں کی۔ ان کے مطابق اسد قیصر نے واضح کیا کہ وہ کے پی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران علیمہ خان مسلسل حکومت پر مودی سے ساز باز کے الزامات لگاتی رہیں، جبکہ اس سال 700 شہداء نے وطن کے لیے جان دی۔ اس کے باوجود پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے نہ کوئی تعزیتی بیان دیا، نہ کسی شہید کے گھر گئے، بلکہ الٹا مخالفانہ بیانات دیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستانی ہیں یا کسی ایسے گروہ کا حصہ جو نازک وقت میں ملک کی سالمیت پر اندرونی حملہ کرے؟ کوئی شخص یا لیڈر وطن سے بڑا نہیں، اول اور آخر پاکستان ہے۔

READ  وویک اوبرائے کے انداز نے مجھے دکھ پہنچایا تھا: باسکو مارٹس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں