مظفر آباد: عوامی ایکشن کمیٹی کی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال

Public Action Committee holds shutter-down

مظفرآباد: عوامی ایکشن کمیٹی نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کر دی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پونچھ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔
محکمہ برقیات آزاد کشمیر کے مطابق گزشتہ سیلاب کے دوران باغ میں واپڈا کے گرڈ اسٹیشن کا ایک ٹاور تباہ ہوگیا تھا، ٹاور نہ ہونے کی وجہ سے بجلی پورے لوڈ کے ساتھ استعمال نہیں ہو رہی جس کے باعث لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

آئیسکو نے ٹاور دوبارہ لگانے کیلئے چھٹی مرتبہ ایک ماہ کی مہلت مانگی تھی جو دسمبر میں ختم ہوگئی۔

READ  شادی شدہ شخص نے پرپوزل مسترد ہونے پر خاتون کو جھیل میں ڈوبا کر قتل کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں