کم از کم اجرت میں اضافہ اور صنعتی مزدوروں کے لیے مفت فلیٹس کی منظوری، پنجاب کابینہ اجلاس

Punjab Cabinet meeting approves increase in minimum wage and free flats for industrial workers

پنجاب کابینہ نے کم از کم تنخواہ میں اضافے اور صنعتی ورکرز کے لیے مفت فلیٹس کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں 130 نکاتی ایجنڈا منظور کیا گیا۔ اجلاس میں صنعتی ورکرز کے لیے 1220 فلیٹس کی منظوری دی گئی، جو لیبر کمپلیکس سندر، قصور اور لیبر کالونی ٹیکسلا میں قرعہ اندازی کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلیٹس کی قیمت مزدوروں سے وصول کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے مزید 3 ہزار فلیٹس کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت بھی جاری کر دی۔

READ  مغربی کنارے میں اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات پر 21 ممالک کا اظہار تشویش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں