پیوٹن یوکرین سےجنگ کے خاتمے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں: ٹرمپ

Putin is very serious about ending the war in Ukraine

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین سے جنگ کے خاتمے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں۔

فلوریڈا میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات سے قبل امریکی صدر نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیوٹن کے ساتھ ان کی 75 منٹ طویل گفتگو ہوئی جس کے بعد انہیں یقین ہوگیا ہے روس جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ امن مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور اس حوالے سے بات چیت بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین اور روس دونوں ہی جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں اور وہ زیلنسکی سے ملاقات کے بعد ایک بار پھر پیوٹن سے رابطہ کریں گے۔

اس سے قبل اکتوبر میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی سے ملاقات کی تھی، ملاقات کے بعد ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجوزہ امن معاہدے کی کوئی حتمی ڈیڈ لائن نہیں، تاہم یہ یوکرین کے لیے بڑے معاشی فوائد کا باعث بنے گا۔

READ  امریکا میں مسافروں سے بھرا طیارہ ٹرک سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں